وزیر اعظم نریندر مودی نے کل قطر کے امیر، شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر بات کی اور دوحہ میں حالیہ حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت قطر کی سا لمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی حمایت کرتا ہے اور کشیدگی سے گریز کرنے پر زور دیتا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ بھارت خطے میں امن اور استحکام کی حمایت کے لیے مضبوطی سے کھڑا ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کی خاطر قطر کے رول کو سراہا، خاص طور پر غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اس کی ثالثی کی کوششوں کی تعریف کی۔
شیخ تمیم نے قطر کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔×