ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

بھارت نے دنیش پٹنائک کو کناڈا میں نیا ہائی کمشنر مقرر کیا ہے۔ کناڈا نے بھی نئی دلی میں اپنے نئے ہائی کمشنر کی حیثیت سے سرکردہ سفارتکار کرسٹوفرCooter کو نامزد کیا ہے۔

بھارت نے کناڈا میں اگلے ہائی کمشنر کی حیثیت سے دنیش پٹنائک کے تقرر کا اعلان کیا ہے، جو فی الحال اسپین میں بھارتی سفیر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق سال 1990 بیچ کے انڈین فارن سروس کے افسر جناب پٹنائک جلد ہی اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

اُدھر کناڈا نے بھی اپنے سرکردہ سفارتکار کرسٹوفرCooter  کو نئی دلی میں اپنا نیا ہائی کمشنر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جناب Cooter  کو 35 سال سے زیادہ کا سفارتی تجربہ ہے اور وہ ماضیئ قریب میں اسرائیل میں کناڈا کے سفارتخانے کے ناظم الامور کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

جناب دنیش پٹنائک کا تقرر، بھارت کی جانب سے Ottawa میں اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلائے جانے کے 10 مہینے سے زیادہ کے عرصے کے بعد ہوا ہے۔

بھارت کے تئیں کناڈا کے سابق وزیراعظم Justin Trudeau کی لگاتار مخاصمت کے تناظر میں ہائی کمشنر کو واپس بلایا گیا تھا۔ بھارت نے اکتوبر 2024 میں Justin Trudeau کے متنازعہ بیان سے پیدا کشیدگی کے بعد یہ قدم اٹھایا تھا۔

البتہ کناڈا کے وزیراعظم کی حیثیت سے Mark Carney کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے تعلقات میں بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں۔x