September 19, 2025 9:42 PM

printer

بھارت نے دنیا سے دہشت گردی کی سبھی شکلوں سے نمٹنے کی کوششوں میں تیزی لانے اور اُنھیں مستحکم کرنے کی اپیل کی ہے

بھارت نے عالمی برادری سے ہر طرح کی دہشت گردی سے نمٹنے کی کوششوں کو تیز اور مستحکم کرنے پر زور دیا ہے۔ بھارت نے کہا ہے کہ دنیا، دہشت گردوں اور پاکستانی اسٹیٹ اور فوج کے درمیان تعلق سے باخبر ہے۔ نئی دلّی میں میڈیا بریفنگ کے دوران پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کے تازہ ویڈیوز پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ اِس طرح کے واقعات، اِسے اور نمایاں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سبھی ملکوں کو سرحد پار کی دہشت گردی اور ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ضرور لڑنا چاہیے۔ جناب جیسوال نے کہا کہ کثیر رخی فورمز، چاہے وہ برکس، SCO یا کوئی اور ہوں، سے آنے والے کسی بھی دستاویز میں بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے تئیں زبردست حمایت ہوتی ہے اور اِس میں سرحد پار کی دہشت گردی کے خلاف لڑائی بھی شامل ہے۔
جناب جیسوال نے کہا کہ بھارت نے نیپال میں سُشیلا کارکی کی قیادت میں ایک نئی عبوری سرکار کی تشکیل کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے محترمہ کارکی سے گرم جوشی کے ساتھ بات چیت کی ہے اور امن اور استحکام کی بحالی میں اُن کی کوششوں کو بھارت کی مکمل حمایت کے عہد کا اعادہ کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایک قریبی پڑوسی، ایک جمہوری ملک اور لمبے عرصے سے ترقیاتی شراکت دار کے طور پر بھارت، دونوں ملکوں کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے نیپال کے ساتھ مل کر کام کرنا جاری رکھے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔