بھارت نے بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن سبھانشو شکلا سمیت Axiom-4 کے عملے کو لے جانے والے Space X Dragon طیارے کے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ISS پر بھارتی وقت کے مطابق آج شام چار بجے پہنچ کر تاریخ رقم کی ہے۔
اس کے ساتھ ہی بھارت کے پہلے خلاء باز نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اپنے قدم رکھے ۔ لکھنؤ میں پیدا ہوئے سبھانشو شکلا خلاء میں جانے والے دوسرے بھارتی خلاء باز بن گئے ہیں، اُن سے پہلے 1984 میں راکیش شرمانے خلاء کا سفر کیا تھا۔ اس تاریخی مشن پر امریکہ، بھارت، پولینڈ اور ہنگری پر مشتمل چار خلاء باز نچلی ارضیاتی مدار میں 14 دن کی سائنسی مہم جوئی پر ہیں۔
Site Admin | June 26, 2025 9:54 PM
بھارت نے خلاء میں تاریخ رقم کی ہے کیونکہ سبھانشو شُکلا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں قدم رکھنے والے پہلے بھارتی بن گئے ہیں