May 21, 2025 11:41 PM

printer

بھارت نے جنیوا میں آج اٹھہتر ویں عالمی صحت اسمبلی کے موقع پر عالمی صحت ایکویٹی کے اپنے عزم کی توثیق کی ہے۔

بھارت نے جنیوا میں آج 78ویں عالمی صحت اسمبلی کے موقع پر عالمی صحت Equity کے اپنے عزم کی توثیق کی ہے۔ اسمبلی کے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی محکمہئ صحت میں سکریٹری پُنیا سَلِیلا سری واستو نے آیوشمان بھارت جیسی اہم ترین اسکیموں کے تحت کایاپلٹ کردینے والی کوششوں کا اجاگر کیا، جس نے جامع حفظانِ صحت تک رسائی کو ڈرامائی طور پر وسعت عطا کی ہے۔ مرکزی صحت سکریٹری نے اِس بات پر بھی زور دیا کہ زچہ کی صحت، خاندانی منصوبہ بندی، بچپن کی اموات، مادرِ رحم میں بچے کی موت کے فیصد میں کمی کی بھارت کی کوششوں کا اقوامِ متحدہ کے آبادی سے متعلق فنڈ اور اقوامِ متحدہ کے بین ایجنسی گروپ نے بھی اعتراف کیا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔