جنوبی کوریا کے گوانگ ژو میں پیرا عالمی تیر اندازی چمپئن شپس میں بھارت نے سات میڈلز جیتے ہیں جن میں آج مقابلے کے آخری دن دو تاریخی انفرادی کمائونڈ گولڈ میڈلز بھی شامل ہیں۔
کمپائونڈ انفرادی زمرے میں 18سالہ Sheetal Devi نے تاریخ رقم کی اور پہلی بھارتی کھلاڑی بنیں جنھوں نے بازوئوں کے بغیر تیراندازی کے اس زمرے میں سونے کا عالمی چمپئن شپ میڈل جیتا۔ دیوی نے فائنل میں ترکی کی عالمی نمبر ایک Oznur Cure Girdi کو 146 – 143 سے شکست دی۔ اس چمپئن شپ میں بھارت نے سونے کے دو، چاندی کا ایک اور کانسے کے تین تمغے جیتے ہیں۔