May 13, 2025 9:33 PM

printer

بھارت نے جموں وکشمیر سے متعلق کسی بھی معاملے کے دوطرفہ حل کے اپنے موقف کو دوہرایا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ بھارتی علاقے کو خالی کیا جانا صرف زیر التوا معاملہ ہے

بھارت نے جموں وکشمیر سے متعلق کسی بھی معاملے کے دوطرفہ حل کے اپنے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا۔ نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیرجیسوال نے کہا کہ اس معاملے پر بھارت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور پاکستان کی جانب سے غیرقانونی طور پر زیر قبضہ بھارتی علاقے کو خالی کیا جانا ہی کوئی زیر التوا معاملے ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی مسلح افواج کی موثر جوابی کارروائی نے پاکستان کو اپنی فائرنگ روکنے پر مجبور کیا۔
دریائے سندھ کے پانی سے متعلق معاہدے پر بات کرتے ہوئے جناب جیسوال نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت اِس معاہدے کو تب تک معطل رکھے گا جب تک پاکستان سرحد پار سے دہشت گردی کو شہہ دینا پوری طرح سے بند نہیں کرتا۔ انھوں نے کہا کہ اب یہ ایک نیا معمول ہے اور پاکستان جتنی جلد اِس کا عادی ہوجائے گا اُتنا بہتر ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔