ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 10, 2025 9:53 AM | Sports Roundup

printer

بھارت نے تیر اندازی عالمی کپ 2025 کے پہلے مرحلے میں مردوں کے کمپاؤنڈ ٹیم مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔

کھیلوں کے تعلق سے کل بھارت کے لیے ایک کامیاب دن رہا۔ اس نے نشانے بازی اور تیراندازی میں تمغے حاصل کیے۔ ایک طرف ایتھلیٹوں نے ٹینس اور بیڈمنٹن میں عالمی سطح پر اپنا لوہا منوایا، تو دوسری طرف IPL میں سنسنی خیز مقابلوں کی وجہ سے کرکٹ شائقین میں جوش و خروش برقرار ہے۔

بھارت نے تیر اندازی عالمی کپ 2025 کے اسٹیج-1 میں مردوں کے کمپاؤنڈ ٹیم مقابلے میں کانسے کے تمغے کے ساتھ آغاز کیا۔ ابھیشیک ورما، ریشبھ یادو اور Ojas Deotale کی ٹیم نے امریکہ کے Auburndale میں ڈنمارک کو 230-223 سے ہرا کر کانسے کا تمغہ جیتا۔

نشانے بازی میں بھارت کے Arya Borse اور Rudrankksh Patil نے بیونس آئرس میں ISSF World Cup 2025 میں مکسڈ 10 میٹر ایئر رائفل میں چاندی کا تمغہ جیتا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں