December 25, 2025 10:07 AM | MEA Thai Cambodia

printer

بھارت نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحد پر جھڑپوں کے دوران ہندو دیوی دیوتاؤں کے مجسمے کو منہدم کیے جانے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بے حرمتی کی اِس طرح کی حرکت سے دنیا بھر میں پیروکاروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔

وزارتِ خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ دیوی دیوتاؤں کے مجسموں کو منہدم کرنے جیسی بے حرمتی کی حرکت سے دنیا بھر میں ان کے پیروکاروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ تھائی لینڈ-کمبوڈیا سرحدی تنازعے سے متاثرہ علاقے میں ہندو دیوتاؤں کے مجسمے کو منہدم کیے جانے کے معاملے پر میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ہندو اور بودھ دیوتاؤں کا بہت احترام کیا جاتا ہے اور مشترکہ تہذیبی وراثت کے حصے کے طور پر خطے کے لوگ اُن کی پوجا ارچنا کرتے ہیں۔

          ترجمان نے طرفین پر زور دیا کہ وہ مذاکرات اور ڈپلومیسی کا راستہ اختیار کریں تاکہ امن بحال ہو سکے اور مزید جانی نقصان نہ ہو۔ ساتھ ہی املاک اور وراثت کے نقصان سے گریز کیا جا سکے۔x