بھارت نے تنبیہہ کی ہے کہ جو ملک آب و ہوا کی تبدیلی کے مسئلے کیلئے سب سے کم ذمہ دار ہیں، اُن پر اِسے دور کرنے کا بوجھ نہیں ڈالا جانا چاہیے۔ برازیل میں آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ فریم ورک کنونشن کے فریقوں کی 30 وِیں کانفرنس کے مکمل اجلاس میں اعلیٰ سطح کے ایک بیان میں بھارت نے آب و ہوا کی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات سے، خاص طور پر عالمی خطہئ جنوب کی آبادی کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات پر زور دیا۔ بھارت نے اِس کیلئے سرمایہ فراہم کرنے کی خاطر ترقی یافتہ ممالک پر ذمہ داری عائد کیے جانے کو بھی سراہا۔
Site Admin | November 23, 2025 3:11 PM
بھارت نے تنبیہہ کی ہے کہ جو ملک آب و ہوا کی تبدیلی کے مسئلے کیلئے سب سے کم ذمہ دار ہیں، اُن پر اِسے دور کرنے کا بوجھ نہیں ڈالا جانا چاہیے