مکّے بازی میں کَل خواتین کے 80کلوگرام سے زیادہ کے زُمرے میں Ritika کے سونے کا تمغہ جیتنے کے ساتھ 19 سال اور 22 سال سے کم عمر کی ایشیائی چمپئن شپ 2025 میں بھارت کی مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ یہ چمپئن شپ بینکاک میں منعقد ہوئی، جس میں بھارتی ٹیموں نے دونوں عمر کے گروپوں میں کُل 27 تمغے حاصل کئے۔
19 سال سے کم عمر کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سونے کے 3، چاندی کے 7 اور کانسے کے 4 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ جبکہ 22 سال سے کم عمر کی ٹیم نے سونے کا ایک، چاندی کے 4 اور کانسے کے 8 تمغوں سمیت 13 تمغے حاصل کئے۔ اس گروپ میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والی واحد کھلاڑی Ritika رہیں۔×