ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 1, 2025 9:22 AM | Asia Cup Hockey

printer

بھارت نے بہار کے شہر راج گیر میں، جاپان کو تین-دو سے شکست دے کر، ایشیا کپ ہاکی کے سُپر 4 مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔

بھارتی ٹیم جاپان کو ہراکر مردوں کی ایشیا کپ ہاکی چیمپئن شپ 2025 کے سُپر-4 مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔

کپتان ہرمن پریت کی قیادت میں آج بھارتی ٹیم کا مقابلہ راج گیر میں فائنل لیگ میچ میں قزاخستان سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے ہوگا۔

اب تک بھارتی ٹیم نے اپنے دونوں میچ جیتے ہیں اور 6 پوائنٹ کے ساتھ ٹیبل میں سرِ فہرست ہے۔ پول-اے میں چین 3 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔

اِس دوران پول-اے کے ایک دوسرے میچ میں آج جاپان کا مقابلہ چین سے ہوگا۔ پول-بی میں بھی آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ بنگلہ دیش اور کوریا کے درمیان اور دوسرا ملیشیا اور چینی Taipei کے درمیان ہوگا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔