وزیر اعظم نریندر مودی بھوٹان کے دورے کے دوسرے دن، تھِمپو میں کال چکر تفویضِ اختیارات تقریب میں شرکت کریں گے، جس کا اہتمام چنگلی میتھانگ اسٹیڈیم میں کیا گیا ہے۔
یہ کال چکر، تفویضِ اختیارات کا تین روزہ فیسٹول ہے، جو تبتی بودھ مت میں ایک پیچیدہ اور طویل رسم ہے، جس کے تحت روشن خیالی حاصل کرنے کیلئے، خاص طرح کا مراقبہ کیا جاتا ہے۔ کال چکر کا عمل، وقت، خلاء اور انسانی تجربے کی علامت ہے۔ ”کال چکر تفویض اختیارات“ کی تقریب کی صدارت، عالی جناب Je Khenpo کررہے ہیں۔ عالمی امن دعایہ فیسٹول کے ساتھ ساتھ، کال چکر آرٹ اور اِس سے متعلق فن پاروں کی بھی نمائش کی جائے گی، جس کے دوران کال چکر سے متعلق دانشورانہ سیمنارز بھی منعقد کیے جائیں گے۔
منگل کو وزیر اعظم مودی، بھوٹان کے چوتھے شاہ Druk Gyalpo Jigme Singye Wangchuk کے 70 ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں منائی جائیں گی، جس سے بھارت اور بھوٹان کے درمیان دوستی مزید مستحکم ہوگی۔
کنکٹی ویٹی، تعلیم اور صحت کے شعبے میں مفاہمت ناموں پر دستخط کیے جانے، نیز بھوٹان کو 4 ہزار کروڑ روپے کا قرض فراہم کیے جانے سے بھی دونوں ملکوں کی دوستی کو فروغ حاصل ہوگا۔