بھارت نے ایک پریس نوٹ میں کی گئی بنگلہ دیش کی عبوری سرکار کی اِس رائے زنی کو واضح طور پر مسترد کردیا ہے کہ بھارت سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو اپنے حامیوں کیلئے اشتعال انگیز بیانات دینے کی اجازت دے رہا ہے۔
ایک بیان میں وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ پُرامن ماحول میں بنگلہ دیش میں آزادانہ، منصفانہ، سب کی شمولیت والے اور قابلِ بھروسہ انتخابات کرائے جانے کے حق میں اپنے موقف کو دوہرایا ہے۔
اِس کے علاوہ بھارت نے کبھی بھی اپنے علاقے کو ایسی سرگرمیوں کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی ہے، جو بنگلہ دیش کے دوست عوام کے مفادات کے منافی ہوں۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت یہ امید کرتا ہے کہ بنگلہ دیش کی عبوری سرکار پُرامن انتخابات کے انعقاد کے مقصد سمیت امن و قانون برقرار رکھنے کو یقینی بنانے کی خاطر تمام ضروری اقدامات کرے گی۔x