بھارت نے بنگلہ دیش کی عبوری سرکار کے اِس دعوے کو یہ کہتے ہوئے یکسرمسترد کردیا ہے کہ نئی دلّی نے ہمسایہ ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور سب کی شمولیت والے انتخابات کی مسلسل حمایت کی ہے اور اُس نے کبھی بھی اپنی سرزمین کو بنگلہ دیشی عوام کے مفادات کے خلاف سرگرمیوں کیلئے استعمال نہیں ہونے دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت، امید کرتا ہے کہ بنگلہ دیش کی عبوری سرکار، وہاں پُرامن انتخابات کیلئے داخلی نظم و نسق کو یقینی بنانے کی غرض سے سبھی ضروری اقدامات کرے گی۔
Site Admin | December 14, 2025 9:44 PM
بھارت نے بنگلہ دیش کی عبوری سرکار کے اِس دعوے کو یہ کہتے ہوئے یکسرمسترد کردیا