March 14, 2025 9:50 PM

printer

بھارت نے بلوچستان میں ریل گاڑی کے اغوا میں اُس کے ملوث ہونے کے پاکستان کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے

بھارت نے پاکستان کے اِن الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ بھارت، اُس کی ریل گاڑی کے اغوا میں ملوث تھا۔ پاکستان کی جانب سے رائے زنی پر میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت، پاکستان کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا اِس سے واقف ہے کہ عالمی دہشت گردی کا مرکز کہا ہے۔ جناب جیسوال نے کہا کہ پاکستان کو دوسروں پر انگلی اٹھانے اور اپنے اندرونی مسائل اور ناکامیوں کا الزام دوسروں کو دینے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔
پاکستان میں آج دوپہر جمعے کی نماز کے دوران خیبرپختونخواہ خطے میں مولانا عبد العزیز مسجد میں ہوئے ایک طاقتور بم دھماکے میں بچوں سمیت ایک مقامی مذہبی رہنما اور دیگر تین زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کہا ہے کہ دیسی ساخت کا یہ بم، مسجد میں ممبر کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔ زخمیوں کو ایک ضلع اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔