بھارت نے بحرین کے شہر مناما میں منعقدہ ایشین یوتھ گیمز-2025 میں اب تک کی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس نے سونے کے 13، چاندی کے 18 اور کانسے کے 17 تمغوں سمیت 48 تمغے جیتے ہیں۔ اس طرح بھارت نے 2009 اور 2013 کے ایشین یوتھ گیمز میں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کیا ہے۔ ان گیمز میں بھارت کے 222 ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ لڑکیوں کی کبڈی ٹیم نے بھارت کیلئے سونے کا پہلا تمغہ جیتا۔
Priteesmita-Bhoi نے ویٹ لفٹنگ میں یوتھ ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ گیمز کے آخری دن بھارت نے مکے بازی اور بیچ کشتی مقابلوں میں سونے کے سات تمغے حاصل کئے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت نے نوجوانوں کے کھیل کود مقابلوں میں ایک تاریخی سنگ میل قائم کرتے ہوئے، مغربی افریقی ملک سینیغال کے شہر Dakar میں 2026 میں ہونے والے یوتھ اولمپکس کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔×