ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 4, 2025 10:12 PM

printer

بھارت نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو پاکستان کو مالی مدد فراہم کرنے سے یہ کہتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امکان ہے کہ وسائل کا غلط استعمال کیا جائے گا

بھارت نے ایشین ڈیولپمنٹ بینک، ADB کی جانب سے پاکستان کو کسی بھی طرح کی معاشی مدد فراہم کرنے کے امکان کے بارے میں بینک کو خبردار کیا ہے۔ بھارت نے اِن وسائل کے غلط استعمال کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نئی دلّی نے ADB وسائل کے ممکنہ غلط استعمال کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خصوصاً اسلام آباد کے بڑھتے دفاعی اخراجات، اُس کے گھٹتے ٹیکس-  جی ڈی پی تناسب اور اہم Macro Economic اصلاحات پر نمایاں پیشرفت کی کمی کے پسِ منظر میں، اِس تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ بھارت نے واضح کیا کہ پاکستان کی GDP میں ملک کی ٹیکس وصولیابی کا حصہ، مالی سال 2018 کے 13 فیصد سے گھٹ کر مالی سال 2023 میں 9 اعشاریہ دو فیصد رہ گیا ہے۔

نئی دلّی نے پاکستان کے موجودہ نظامِ حکمرانی کے بارے میں بھی گہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے، جو علاقائی امن اور سلامتی کیلئے سنگین خطرہ بنا ہوا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں