بھارت نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی کی وجہ سے خراب ہوتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر ایران سے بھارتی شہریوں کو نکالنے کیلئے آپریشن سندھو کا آغاز کیا ہے۔ پہلے قدم کے طور پر، تہران میں بھارتی سفارتخانے نے شمالی ایران سے 110 بھارتی طلباء کو باہر نکال لیا ہے۔ کل اِن طلباء کو صحیح سلامت Armenia پہنچایا گیا ہے۔ ان طلباء نے ایران اور Armenia میں بھارتی مشنوں کی سرپرستی میں Armenia کے دارلحکومت Yerevan تک سڑک کے راستے سفر کیا۔
وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آپریشن سندھو کے ابتدائی مرحلے کے ایک حصے کے طور پر، اِن طلباء کو آج دوپہر ایک خصوصی پرواز کے ذریعہ Yerevan سے روانہ کیا گیا ہے اور یہ کل علی الصبح نئی دلّی پہنچیں گے۔
وزارت نے کہا کہ بھارتی حکومت طلباء کو بحفاظت نکالنے کے آسان اور بلا رکاوٹ عمل کیلئے ایران اور Armenia کی حکومتوں کی شکر گزار ہے۔
ایران میں بھارتی سفارت خانہ، ایسے علاقے جہاں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، وہاں سے بڑی تعداد میں بھارتی شہریوں کو ملک میں ہی کہیں محفوظ مقامات پر پہنچانے میں مدد کررہا ہے اور ساتھ ہی وہ دستیاب اور قابلِ عمل متبادل کا استعمال کرکے انہیں وہاں سے نکالنے کی بھی پوری کوشش کررہا ہے۔
ایران میں موجود بھارتی شہریوں کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبروں کے ذریعے تہران میں واقع بھارتی سفارتخانے اور نئی دلّی میں وزارت خارجہ کی جانب سے قائم کئے گئے 24 گھنٹے کام کرنے والے کنٹرول روم سے رابطے میں رہیں۔ x