بھارت نے ایران اور اسرائیل کے درمیان تازہ واقعات پر تشویش ظاہر کی ہے اور دونوں ملکوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ کسی بھی اشتعال انگیز قدم سے گریز کریں۔ بھارت نے ایران اور اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ صورتحال کی کشیدگی کو ختم کرنے اور اہم معاملات کو حل کرنے کیلئے، مذاکرات اور سفارت کے دستیاب ذرائع کا استعمال کریں۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت، نیوکلیائی مقامات پر حملہ کئے جانے سے متعلق خبروں سمیت، تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی نظر رکھ رہا ہے۔ وزارت نے یہ بھی کہا کہ بھارت کے، دونوں ملکوں کے ساتھ قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں اور وہ ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے۔
دونوں ملکوں کے مشن، بھارتی برادری کے رابطے میں ہیں اور خطے میں سبھی بھارتی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں، محفوظ رہیں اور سلامتی سے متعلق مقامی ہدایات پر عمل کریں۔
Site Admin | June 13, 2025 3:22 PM
بھارت نے ایران اور اسرائیل کے درمیان تازہ واقعات پر تشویش ظاہر کی ہے اور دونوں ملکوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ کسی بھی اشتعال انگیز قدم سے گریز کریں