December 30, 2025 9:47 AM | DRDO-PINAKA

printer

بھارت نے اڈیشہ کے چاندی پور میں 120 کلومیٹر دوری والےPinaka  راکٹ کی پہلی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا۔

دفاعی تحقیق وترقی سے متعلق تنظیم DRDO نے مربوط آزمائشی رینج چاندی پور میں لمبی دوری تک مار کرنے والی Pinaka گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس راکٹ کا تجربہ اس کی زیادہ سے زیادہ 120 کلومیٹر کے فاصلے کے ساتھ کیا گیا تھا۔ اس منصوبہ بندی کے مطابق پرواز میں ہونے والی تمام خصوصیات کا مظاہرہ کیا گیا۔

وزارت دفاع نے کہا ہے کہ لمبی دوری تک مار کرنے والے اس گائیڈڈ راکٹ نے منصوبہ بندی کے مطابق کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو پورا کیا۔ وزارت نے مزید کہا ہے کہ اس ہدف کو مکمل کرنے کیلئے لگائے گئے تمام آلات نے پرواز کو اس کے مکمل مرحلے کے دوران اچھی طرح سے ٹریک کیا۔ اس راکٹ کو ARDE ہائی اِنرجی میٹر پلس دفاعی تحقیق وترقی کی لیبارٹری اور ریسرچ سینٹر امارات کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ وزیر دفاع راجناتھ نے DRDO کو اُس کی اِس حصولیابی پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے گائیڈڈ راکٹوں کے کامیاب ڈیزائن اور تیاری سے، مسلح افواج کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور اس قدم سے مسلح افواج میں بڑے پیمانے پر تبدیلی آئے گی۔