August 6, 2025 9:57 PM

printer

بھارت نے اپنی درآمدات پر امریکہ کی جانب سے اضافی محصول کے اعلان کے بعد، اُس کی تنقید کی ہے اور زور دے کر کہا ہے کہ بھارت اپنے قومی مفادات کے تحفظ کی خاطر سبھی ضروری اقدامات کرے گا

بھارت نے آج امریکہ کے اضافی محصول کا جواب دینے کی اپنی بات یہ کہتے ہوئے دوہرائی ہے کہ اُس کی کارروائی غیرمنصفانہ، ناجائز اور بلاجواز ہے۔ وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت اپنے قومی مفادات کے تحفظ کی خاطر سبھی ضروری اقدامات کرے گا۔ اُس نے کہا ہے کہ بھارت نے، اِن معاملات پر اپنے موقف کو پہلے ہی واضح کردیا تھا، جس میں یہ بات کہی گئی تھی کہ ملک کی درآمدات، بازار کے عوامل اور بھارت کے ایک ارب 40 کروڑ عوام کی توانائی کی یقینی فراہمی کے مجموعی مقاصد پر مبنی ہوتی ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔