بھارت نے سری لنکا میں سمندری طوفان Ditwah سے بڑے پیمانے پر ہوئی تباہی کے بعد، آپریشن ساگر بندھو کے تحت جزیرائی ملک کو اب تک 53 ٹن راحتی سازوسامان سپرد کیا ہے۔ بھارت نے آج کولمبو میں بھارتی بحریہ کے 2 جہازوں کے ذریعے ساڑھے نو ٹن ہنگامی راشن سری لنکا کے حوالے کیا۔ بھارت نے اپنے سب سے قریبی بحری پڑوسی کو فوری طور پر تلاش اور بچائو مدد اور قدرتی آفت کے دوران انسانی امداد پہنچانے کی خاطر 28 نومبر کو آپریشن ساگر بندھو شروع کیا ہے۔ آپریشن ساگر بندھو کے تحت دو بھیشم Cubes، پانچ لوگوں پر مبنی میڈیکل ٹیم اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی قومی فورس، NDRF کی 80 رکنی خصوصی شہری تلاش اور بچائو USAR ٹیمیں بچائو سرگرمیوں میں مدد کیلئے تعینات کی گئی ہیں۔
Site Admin | December 1, 2025 9:42 PM
بھارت نے آپریشن ساگر بندھو کے حصے کے طور پر طوفان سے متاثرہ سری لنکا کو53 ٹن سے زیادہ امدادی سازوسامان سپرد کیا ہے