بھارت نے اِس ماہ کی 15 تاریخ کو Alaska میں میٹنگ کیلئے امریکہ اور روسی فیڈریشن کے درمیان ہوئی مفاہمت کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک بیان میں وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اِس میٹنگ سے یوکرین میں جاری لڑائی کے ختم ہونے اور امن کے امکانات کی قوی امید ہے۔ اُس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے مختلف موقعوں پر یہ کہا ہے کہ یہ دَور، جنگ کا نہیں ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اِسی لیے بھارت، آئندہ سربراہ میٹنگ کی توثیق کرتا ہے اور اِن کوششوں میں مدد کیلئے تیار ہے۔
Site Admin | August 9, 2025 9:37 PM
بھارت نے اِس ماہ کی 15 تاریخ کو Alaska میں میٹنگ کیلئے امریکہ اور روسی فیڈریشن کے درمیان ہوئی مفاہمت کا خیر مقدم کیا ہے
