July 8, 2025 10:22 AM | SPORTS RAUNDUP

printer

بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 19 سال سے کم عمر کی پانچ میچوں کی ایک روزہ بین الاقوامی سیریز تین-دو سے جیت لی ہے۔

بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 19 سال سے کم عمر کی پانچ میچوں کی ایک روزہ بین الاقوامی سیریز تین-دو سے جیت لی ہے۔ Worcester میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو سات وکٹ سے ہرادیا۔ تاہم، آیوش مہاترے کی قیادت والی بھارتی ٹیم نے یہ سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی تھی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے 9 وکٹ کے نقصان پر 210 رن بنائے، جواب میں میزبان ٹیم نے یہ نشانہ صرف 32 اوورز میں حاصل کرلیا۔ اب بھارتی انڈر-19 ٹیم انگلینڈ کے خلاف دو یوتھ ٹیسٹ میچ کھیلے گی، جوکہ 12 جولائی سے برمنگھم میں شروع ہوگا۔

ٹینس میں عالمی نمبر ایک Jannik Sinner ڈرامائی صورتحال کی وجہ سے ومبلڈن کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں، کیونکہ ان کے حریف کھلاڑی کو چوٹ کی وجہ سے میچ سے الگ ہونا پڑا۔ اس سے پہلے 24 بار کے گرینڈ سلیم چمپئن نواک جوکووِچ نے آسٹریلیا کے Alex de Minaur کو ایک-چھ، چھ-چار، چھ-چار، چھ-چار سے ہراکر ریکارڈ 16 ویں بار کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔