July 12, 2025 2:55 PM

printer

بھارت نے انسداد دہشت گردی سے متعلق ورکنگ گروپوں کے توسط سے 26 ملکوں کے ساتھ اپنا تعاون و اشتراک مزید بڑھا دیا ہے

عالمی امن اور سیکورٹی کی معاملے پر کاربند رہنے کے اپنے عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت نے انسداد دہشت گردی سے متعلق ورکنگ گروپوں کے توسط سے 26 ملکوں کے ساتھ اپنا تعاون و اشتراک مزید بڑھا دیا ہے۔ وزارت خارجہ کی 2024 کی سالانہ رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے بھارت BIMSTEK، G-20، آسیان علاقائی فورم، SCO، BRICS، یوروپی یونین، FATF اور QUAD فورم کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔ انسداد دہشت گردی کے بارے میں امریکہ، قزاخستان، فرانس، یوروپی یونین، برطانیہ، جاپان، آسٹریلیا، انڈونیشیا، سعودی عرب اور روس کے ساتھ مشترکہ ورکنگ گروپوں کی میٹنگیں کی گئیں۔

بھارت نے منشیات کے ناجائز دھندے اور بردہ فروشی کی روک تھام کے سلسلے میں BIMSTEK کے ذیلی گروپ کی آٹھویں میٹنگ کی میزبانی کے فرائض انجام دئیے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔