بھارت نے امکانی نیوکلیائی خطرے سے متعلق پاکستانی فوج کے سربراہ عاصم منیر کے تبصرے کی سخت مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت نے پہلے ہی یہ واضح کردیا ہے کہ وہ کسی بھی نیوکلیائی بلیک میل کے آگے نہیں جھکے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے سبھی ضروری اقدامات اٹھانا جاری رکھے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ ”نیوکلیائی دھمکی دینا پاکستان کا کاروبار میں ایک اسٹاک ہے“ اور اس بات پر افسوس ظاہر کیا گیا ہے کہ اس طرح کے تبصرے ایک تیسرے دوست ملک کی سرزمین سے کئے گئے ہیں۔
وزارت خارجہ نے بین الاقوامی برادری کو خبردار کیا کہ وہ اِن تبصروں میں پنہاں غیر ذمہ دارانہ رویے پر خود نتیجہ اَخذ کرے، جوکہ پاکستان کی نیوکلیائی کمان اور کنٹرول کی سا لمیت سے متعلق تشویش کو بھی بڑھاتے ہیں، خاص طور سے دہشت گردوں کے ساتھ فوج کے قریبی روابط کے مد نظر۔×