بھارت نے امریکہ کی جانب سے ملک بدر کئے گئے بھارتیوں، بالخصوص خواتین کو بیڑیاں پہناکر بھارت لوٹانے کے معاملے پر امریکی حکام سے اپنا سخت احتجاج درج کرایا ہے۔ خارجی امور کے وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے آج لوک سبھا میں اپنے تحریری جواب میں یہ بات کہی۔ وزیر موصوف نے اطلاع دی کہ غیرقانونی تارکین وطن نیٹ ورکس کی روک تھام کی خاطر محفوظ، منظم اور قانونی مائیگریشن کو فروغ دینے کی ضرورت پر وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ امریکی دورے کے دوران زور دیا گیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اِس دوران، غیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری کے عمل میں انسانی رویہ اپنانے کے بھارت کے دیرینہ موقف کو دوہرایا گیا۔امریکہ سے ملک بدر کئے گئے بھارتیوں کا ہوائی جہاز 5 فروری کو امرتسر میں اُترا تھا۔
Site Admin | March 21, 2025 9:43 PM
بھارت نے امریکہ کی جانب سے ملک بدر کئے گئے بھارتیوں، بالخصوص خواتین کو بیڑیاں پہناکر بھارت لوٹانے کے معاملے پر امریکی حکام سے اپنا سخت احتجاج درج کرایا ہے