ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 16, 2025 9:52 PM

printer

بھارت نے الاسکا میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادیمیر پتن کے درمیان سربراہ ملاقات کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ قیامِ امن کی تلاش میں اُن کی قیادت بہت قابل تحسین ہے

بھارت نے الاسکا میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور  روس کے صدر ولادیمیر پتن کے درمیان سربراہ ملاقات کا یہ کہتے ہوئے خیرمقدم کیا ہے کہ قیامِ امن کی اُن کی کوشش  قابل تحسین ہے۔ ایک بیان میں بھارت کی وزارت خارجہ نے بات چیت میں ہونے والی پیشرفت کی ستائش کی ہے اور اِس بات کو دوہرایا ہے کہ مذاکرات اور ڈپلومیسی ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ دنیا یوکرین میں لڑائی کے جلد خاتمے کی خواہشمند ہے۔ ادھر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے روس کی قابل قدر طاقت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کو لڑائی کے خاتمے کیلئے روس کے ساتھ سمجھوتے پر غور کرنا چاہیے۔
صدر ٹرمپ کا یہ بیان کَل الاسکا میں روس کے صدر ولادیمیر پتن کے ساتھ تقریباً تین گھنٹے کی میٹنگ کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ فروری 2022 میں یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے امریکہ اور روس کے درمیان یہ پہلی سربراہ بات چیت ہوئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ اشارہ بھی دیا ہے کہ دونوں رہنما جنگ بندی کی بجائے سیدھے امن مذاکرات پر رضامند ہوگئے ہیں اور یہ آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے۔ اس سے یوکرین اور اُس کے اتحادیوں کے پہلے کے موقف میں تبدیلی کا اظہار ہوتا ہے۔اُدھر صدر پتن نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ تبادلۂ خیال سے وہ یوکرین میں قیامِ امن کے اور قریب آجائیں گے۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ پیر کے روز واشنگٹن میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
انھوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے الاسکا سے واپس آنے کے بعد فون پر اُن سے گفتگو کی ہے اور انھوں نے سربراہ بات چیت کے اہم نکات سے اُنھیں واقف کرایا۔وہائٹ ہائوس نے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ صدر ٹرمپ نے زیلنسکی سے گفتگو کے بعد NATO کے رہنمائوں سے بھی فون پر بات کی۔
ادھر یوروپی لیڈروں نے زیلنسکی کے ساتھ بات چیت میں اُس جانکاری اور معلومات کا جائزہ لیا جو صدر ٹرمپ نے فراہم کی ہے۔ اِن لیڈروں میں فرانس کے صدر میخوں، جرمنی کے چانسلر Merz، برطانیہ کے وزیر اعظم Starmer اور اٹلی کی وزیر اعظم Meloni شامل ہیں۔ پولینڈ کے وزیر اعظم Tusk نے کہا ہے کہ انھوں نے اِس جانکاری کی بنیاد پر مشترکہ طور پر ایک بیان تیار کیا ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔