July 16, 2025 2:59 PM

printer

بھارت نے اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کے خلاف کیے گئے جرائم کیلئے انصاف کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کو سختی سے دہرایا ہے

بھارت نے اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کے خلاف کیے گئے جرائم کیلئے انصاف کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کو سختی سے دہرایا ہے، اور عالمی سطح پر امن مشن کی کامیابی کیلئے جوابدہی کو ایک اسٹریٹجک ضرورت قرار دیا ہے۔ جوابدہی کو فروغ دینے کیلئے گروپ آف فرینڈس کی ایک اعلیٰ سطحی UN میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے  اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے پی ہریش نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قیام امن فوجیوں کو خطرناک علاقوں میں اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے، سنگین خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس کے باوجود اُن کے خلاف کیے گئے بیشتر جرائم کا نوٹس نہیں لیا جاتا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جوابدہی کی کمی سے بین الاقوامی امن کوششوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ بھارت نے گزشتہ 70 سال میں 3 لاکھ سے زیادہ فوجیوں کو قیام امن کی کوششوں میں مختلف ملکوں میں بھیجا ہے، جس میں 182 فوجیوں شہید ہوئے۔X

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔