December 7, 2025 9:38 AM | India Vote UNRWA

printer

بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی اُس قرارداد کے حق میں ووٹ کیا ہے جس میں UN ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی فار پیلسٹین ریفیوجیز UNRWA نے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کے لئے مینڈیٹ کو اگلے تین سال کیلئے تجدید کیا گیا ہے۔

بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی اُس قرارداد کے حق میں ووٹ کیا ہے جس میں UN ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی فار پیلسٹین ریفیوجیز UNRWA نے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کے لئے مینڈیٹ کو اگلے تین سال کیلئے تجدید کیا گیا ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کے ایجنڈے کے تحت پیش کی جانے والی قرارداد کے حق میں 151 ممالک نے ووٹ کیا جبکہ 10 ممالک نے اس کی مخالفت میں ووٹ کیا اور 14 ممالک ووٹنگ سے غیر حاضر رہے۔

UNRWA کے کمشنر جنرل PHilippe Laazrini نے مضبوط حمایت کا خیر مقدم کیا اور اسے فلسطینی پناہ گزینوں کے ساتھ عالمی یکجہتی کا اظہار اور انسانی اور ترقیاتی ضروریات کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری کی یاد دہانی قرار دیا۔  UNRWAفلسطینی پناہ گزینوں کو تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، سماجی تحفظ، کیمپ میں بہتر سہولیات، مائیکرو فِنانس اور ہنگامی صورتحال میں مدد فراہم کرتا ہے۔x