March 4, 2025 2:49 PM

printer

بھارت نے اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق کونسل کے سربراہ والکر ٹرک کی جانب سے جموں و کشمیر اور منی پور پر کی گئی رائے زنی کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے اِسے بے بنیاد قرار دیا ہے

بھارت نے جنیوا میں انسانی حقوق سے متعلق کونسل میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق شعبے کے سربراہ Volker Turk کے عالمی احوال میں کی گئی اُن کی رائے زنی کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔ جنیوا میں بھارت کے مستقل نمائندے اَرندم باگچی نے اقوام متحدہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اُن کے بیان کو یہ کہتے ہوئے بے بنیاد قرار دیا کہ اِس سے حقیقی صورتحال کی عکاسی نہیں ہوتی۔

انہوں نے جناب Volker Turk کی جانب سے کشمیر اور منی پور کا تذکرہ کیے جانے اور جموں وکشمیر کی جگہ کشمیر کہنے پر نکتہ چینی کی۔

بھارت نے اقوام متحدہ رپورٹ میں اپنے فائدے کے اور اپنے مطلب کے معاملات کو اٹھائے جانے پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

جناب Volker Turk نے عالمی منظرنامے کے تعلق سے یوکرین اور غزہ سمیت مختلف عالمی تنازعہ کا تذکرہ کیا لیکن پاکستان کا ذکر نہیں کیا۔ x