ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 11, 2025 3:14 PM | India UNSC

printer

 بھارت نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کیلئے رقم مہیا کرنے والوں کے بارے میں ہرگز برداشت نہ کرنے کی پالیسی اپنائے۔

بھارت نے، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ دہشت گردی میں استعمال ہونے والے غیرقانونی ہتھیاروں کی نقل و حرکت کیلئے فنڈ اور سہولت مہیا کرنے والوں کے تئیں، ہرگز برداشت نہ کرنے کا رویہ اختیار کرے۔ بھارت کے مستقل نمائندہ، سفیر پروَت نینی ہریش نے، چھوٹے ہتھیاروں کے بارے میں اقوامِ متحدہ کی بحث کے دوران کہا کہ ملک کئی دہائیوں سے سرحد پار کی دہشت گردی سے لڑ رہا ہے، جس میں اکثر غیرقانونی ہتھیاروں کی تجارت سے مدد دی جاتی ہے۔

پاکستان کی طرف ایک مبہم اشارہ کرتے ہوئے، جناب ہریش نے خبردار کیا کہ چھوٹے ہتھیاروں کو غیرسرکاری اور دہشت گرد گروپوں کے ہاتھ میں دینے سے ایک ایسا سنگین عالمی خطرہ پیدا ہوگیا ہے، جس سے اجتماعی طور پر نمٹا جانا چاہیئے۔ x