August 2, 2025 3:09 PM

printer

بھارت نے اقوامِ متحدہ عالمی صلاحیت سازی کی پہل قدمی کے تحت چار ترقیاتی پروجیکٹ شروع کئے ہیں

بھارت نے اقوامِ متحدہ عالمی صلاحیت سازی کی پہل قدمی کے تحت چار ترقیاتی پروجیکٹ شروع کئے ہیں، جن کا مقصد خطہ جنوب کے ملکوں کی مدد کرنا ہے تاکہ پائیدار ترقی کے نشانوں کو پورا کیا جاسکے۔ وزارتِ خارجہ میں مغربی ملکوں کے امور کے سکریٹری Tanmaya Lal نے کَل باقاعدہ اِن پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق ”بھارت- اقوامِ متحدہ عالمی صلاحیت سازی کی پہل قدمی“، بھارت کی ترقیاتی شراکت داری کی کوششوں میں توسیع ایک فطری عمل ہے۔ پہلے مرحلے کے تحت عالمی غذائی پروگرام کی مدد سے چاول کو تغذیہ بخش بنانے اور نیپال میں سپلائی کے بندوبست کو فعال بنایا جائیگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔