May 24, 2025 3:01 PM

printer

بھارت نے اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل میں دسیوں سال سے سرحد پار سے دہشت گردی پھیلانے پر پاکستان کی نکتہ چینی کی ہے۔

بھارت نے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یہ کہتے ہوئے پاکستان کی سخت نکتہ چینی کی ہے کہ اُسے کئی دہائیوں سے سرحد پار سے، پاکستان کی اعانت والے دہشت گردانہ حملوں کا سامنا ہے۔ یہ رائے زنی، اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے، سفارتکار پَروَت نینی ہریش نے، مسلح تنازعات کے دوران سوِل لوگوں کی حفاظت کے بارے میں ایک کھلی بحث کے دوران کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے بار بار شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا ہے۔ جناب ہریش نے حالیہ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فوج نے، اس مہینے کے شروع میں بھارت کے سرحدی گاؤوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔