اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل میں بھارت نے پاکستان کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اُس کا پڑوسی ملک ہی ہے، جو اپنے ہی لوگوں پر بم چلاتا ہے اور اُن کی نسل کُشی کرتا ہے۔ اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل میں، سلامتی، خواتین اور امن کے موضوع پر کھلی بحث کے دوران اقوامِ متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے Parvathaneni Harish نے کہا کہ پاکستان نے 1971 میں آپریشن سرچ لائٹ چلایا تھا اور اُس نے اپنی فوج کو چار لاکھ خواتین کی عصمت دری اور نسل کشی کی اجازت دی تھی۔ جناب ہریش نے کہا کہ بھارت، خواتین، امن اور سکیورٹی کے ایجنڈے پر سختی سے کاربند ہے اور وہ اپنا تجربہ اور مہارت ساجھیدار ملکوں، خاص طور پر کم ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ملکوں کے ساتھ ساجھا کرنے کو تیار ہے۔
Site Admin | October 7, 2025 2:36 PM
بھارت نے اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ وہ خود اپنے عوام پر بم چلاتا ہے اور لوگوں کی منصوبہ بند طریقے پر نسل کشی کی جاتی ہے