December 29, 2025 9:36 PM

printer

بھارت نے اقلیتوں پر حملوں کے دعوے سے متعلق پاکستان کے بیانات کو رد کردیا ہے۔ اس نے اسلام آباد کے اپن انتہائی خراب ریکارڈ کا ذکر کیا ہے

آج وزارتِ خارجہ نے پاکستان کی اُس رائے زنی کو مسترد کردیا، جس میں بھارت میں اقلیتوں پر حملوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کی رائے زنی سے متعلق میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے، وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ اِس سلسلے میں پاکستان کا خراب ریکارڈ خود ایک مثال ہے۔ جناب جیسوال نے کہا کہ مختلف عقائد والی اقلیتوں کو پاکستان کی جانب سے خوفناک اور منظم طریقے سے نشانہ بنائے جانے سے ہر کوئی واقف ہے اور اُس کی جوابی الزام تراشی سے کسی کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔