بھارت نے افغانستان کیلئے طبی اور انسانی بنیادوں پر امداد کے عزم کو دوہرایا ہے۔ کل نئی دلّی میں افغانستان کے عوامی صحت کے وزیر مولوی نور جلالی کے ساتھ ملاقات میں صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جے پی نڈا نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ چار سال کے دوران 327 ٹن ادویات اور ٹیکے افغانستان کو فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی عوامی صحت کی وزارت کی جانب سے کی گئی درخواست کے مطابق کینسر کی دوائیں اور CT اسکین مشین، افغانستان بھیجے جانے کیلئے تیار ہیں، جو اِس مہینے کے آخر تک وہاں پہنچ جائیں گی۔ جناب نڈا نے مزید کہا کہ ریڈیو تھیراپی مشین اور اضافی طبی سپلائیز سے متعلق افغانستان کی تجویزوں پر بھی کام جاری ہے۔
Site Admin | December 18, 2025 9:43 PM
بھارت نے افغانستان کیلئے طبی اور انسانی بنیادوں پر امداد کے عزم کو دوہرایا ہے