کَل رات افغانستان کے شمالی حصے میں چھ اعشاریہ تین شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا جس کے سبب کم از کم 20 افراد ہلاک اور 500 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ افغانستان کی قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق قومی اتھارٹی کے مطابق یہ زلزلہ صبح سویرے کے وقت آیا اور اِس سے ملک کے شمال مغربی، وسطی، مغربی، شمالی، شمال مشرقی اور مشرقی خطوں سمیت، کئی خطے متاثر ہوئے۔ زلزلے کا مرکز مزارِ شریف شہر کے نزدیک Kholm میں بتایا گیا جہاں زیادہ تر نقصان ہوا ہے۔ حکام نے کہا کہ کئی زخمیوں کا علاج کیا گیا اور بعد میں اُنھیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ بھارت کے زلزلے کے مطالعے سے متعلق قومی مرکز نے تصدیق کی ہے کہ زلزلہ کا مرکز 23 کلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ زلزلے کے جھٹکے اُزبیکستان، تاجکستان اور پاکستان میں بھی محسوس کئے گئے۔
وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے افغانستان کے بلخ، Samangan اور Baghlan صوبوں میں حالیہ زلزلوں کے سبب ہوئی اموات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ انہوں نے آج دوپہر اپنے افغانی ہم منصب مولوی امیر خان متقی سے اظہارِ تعزیت کیلئے گفتگو کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کیلئے بھارت کی طرف سے بھیجا گیا امدادی سامان آج افغانستان کو سپرد کردیا گیا ہے اور ادویات پر مشتمل اضافی سامان جلد ہی پہنچنے کی توقع ہے۔ وزیرِ موصوف نے مزید بتایا کہ دونوں لیڈروں نے بھارت اور افغانستان کے دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کے سلسلے میں بھی تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے مابین عوام سے عوام کے رابطوں کے استحکام کا بھی خیرمقدم کیا اور علاقائی صورتحال پر نظریات کے تبادلے کی بھی ستائش کی۔
Site Admin | November 3, 2025 9:44 PM
بھارت نے افغانستان میں تباہ کن زلزلے میں انسانی جانوں کے نقصان پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر20ہوگئی ہے۔ بھارت نے متاثرین کیلئے ادویات سمیت امدادی سامان بھیجا ہے