ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 3, 2025 10:03 AM | India Afghanistan

printer

افغانستان میں آئے تباہ کن زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 400 کے پار ہوگئی ہے۔ بھارت نے فضائی راستے سے 21 ٹن راحت ساز و سامان کابل بھیجا ہے۔

بھارت نے افغانستان میں آئے تباہ کُن زلزلے کے بعد افغانستان کو انسانی بنیادوں پر امداد بھیجی ہے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ 21 ٹن کا راحت سامان کل فضائی راستے سے روانہ کیا گیا۔ اِن میں کمبل، خیمے، صفائی ستھرائی کے کِٹس، پانی ذخیرہ کرنے کے ٹینک، جنریٹر، باورچی خانے کے برتن، واٹر پیوریفائرس، بستر، ضروری دوائیں، وہیل چیئرس، ہنڈ سینیٹائزرس، پانی کو صاف کرنے والی گولیاں، ORS اور میڈیکل آلات شامل ہیں۔ جناب جے شنکر نے کہا کہ بھارت زمینی صورتحال پر نگرانی جاری رکھے گا اور آنے والے دنوں میں مزید انسانی امداد بھیجی جائے گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔