بھارت نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے عالمی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے کہ UN کی فہرست میں شامل دہشت گرد تنظیموں جیسے پاکستان میں مقیم لشکر طبیہ اور جیشِ محمد اور اُن کے حمایتوں کو دہشت گردی پھیلانے کے لیے افغانستان کی سرزمین کا استعمال نہ کرنے دیا جائے۔
کل، افغانستان پر کی گئی اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل Briefing میں، اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل سفیر Parvathaneni ہریش نے دہشت گردی کے لیے افغانستان کی سرزمین کا استعمال کیے جانے کو روکنے کے لیے عالمی سطح پر مربوط کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت افغانستان کی مدد کے لیے عالمی اور علاقائی تعاون و اشتراک کی ہمیشہ حمایت کرتا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے دوحہ جیسی میٹنگوں میں شرکت کرتا رہا ہے۔ جناب ہریش نے یہ کہتے ہوئے اپنی بات ختم کی کہ افغانستان کے عوام کی مدد کے لیے بھارت پوری طرح عہد بستہ ہے۔ افغانستان کی تعمیر نو کے لیے انسانی بنیاد پر کی جانے والی مدد اور تربیتی پروگرام بھارت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔×