بھارت نے، غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کیلئے سمجھوتے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ خارجی امور کی وزارت نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس سمجھوتے سے غزہ کے لوگوں کی حفاظت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کو برقرار رکھا جا سکے گا۔ وزارت نے کہا ہے کہ بھارت سبھی یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق ایک سمجھوتے اور مذاکرات کا طریقہ اپنانے کی بات مسلسل کہتا رہا ہے۔ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق اسرائیل اور حماس کے درمیان یہ معاہدہ اتوار سے شروع ہوگا اور 42 دن تک جاری رہے گا۔ x
Site Admin | January 16, 2025 2:59 PM
بھارت نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ بھارت نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ غزہ میں انسانی امداد کی متواتر سپلائی کو یقینی بنائے گا
