May 14, 2025 2:46 PM

printer

بھارت نے اروناچل پردیش کے مقامات کو نئے نام دیئے جانے کی چین کی کوشش کو مسترد کردیا ہے۔

بھارت نے، چین کی طرف سے اروناچل پردیش کی کچھ جگہوں کو نئے نام دیے جانے کی لگاتار بے بنیاد اور نامعقول کوششوں کو، واضح طور مسترد کر دیا ہے۔ میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بار پھر کہا کہ اِس طرح کی کارروائیاں پوری طرح ناقابل قبول ہیں اور بھارت کے مستقل اور با اصول موقف کے بالکل برعکس ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ نئے نام دیے جانے کی کسی معمولی سی کوشش سے بھی اِس واضح اور غیر متنازعہ موقف میں تبدیلی نہیں ہوسکتی کہ اروناچل پردیش ہمیشہ، بھارت کا ایک اٹوٹ اور علیحدہ نہ ہونے والا حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔