May 21, 2025 2:35 PM

printer

بھارت نے آپریشن سندور کے تناظر میں پاکستان کی شہ پر ہونے والی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کیلئے سفارتی رابطے کا پروگرام شروع کردیا ہے۔

JDU کے ممبر پارلیمنٹ سنجے کمار جھا کی سربراہی میں سبھی پارٹیوں کے ارکان پر مشتمل ایک وفد پانچ ملکوں کے دورے کے لئے روانہ ہوگیا ہے۔ یہ دورہ آپریشن سندور کے تعلق سے بھارت کے سفارتی رابطے اور پاکستان کی شہ پر ہونے والی دہشت گردی کو مزید بے نقاب کرنے کے حصے کے طور پر ہورہا ہے۔ وفد کے ارکان ہر طرح کی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ملک کے پختہ عزم کو اُجاگر کرنے کی خاطر انڈونیشیا، ملیشیا، جمہوریہئ کوریا، جاپان اور سنگاپور جائیں گے۔

نئی دلی میں وفد کے روانہ ہونے سے قبل نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب سنجے جھا نے کہا کہ    دہشت گردی، پاکستان کی سرکاری پالیسی کا حصہ ہے اور وفد کے ارکان دنیا کو یہ بتائیں گے کہ پاکستان کس طرح دہشت گردی کو شہ دیتا رہا ہے۔ شیو سینا کے ممبر پارلیمنٹ شریکانت شندے کی قیادت میں ایک اور وفد بھی آج روانہ ہورہا ہے، جو متحدہ عرب امارات، لائبیریا، جمہوریہئ کانگو اور Siera Leone جائے گا۔

مختلف پارٹیوں کے ارکان پر مشتمل سات وفود تشکیل دئیے گئے ہیں، جو پاکستان کے ناپاک عزائم اور دہشت گردی کے خلاف بھارت کی کامیاب کارروائی کے تعلق سے بین الاقوامی برادری کو جانکاری دیں گے۔ وفد کے ارکان اگلے مہینے کی پانچ تاریخ تک 32 ملکوں میں جائیں گے اور پاکستان کی شہ پر ہونے والی دہشت گردی کے خلاف بھارت کا ٹھوس موقف پیش کریں گے اور دہشت گردی کو بالکل برداشت نہ کرنے کے اپنے سخت پیغام سے انھیں آگاہ کریں گے۔ ادھر خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے کل پارلیمنٹ ہاؤس میں تین وفود کے ارکان کو جانکاری فراہم کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔