July 20, 2025 9:43 AM | India IMO Gold

printer

بھارت نے آسٹریلیا کے Sunshine ساحلی مقام پر انٹرنیشنل Mathmetical اولمپیاڈ 2025 میں سونے کے تین، چاندی کے دو اور کانسے کا ایک تمغہ جیتا ہے۔

آسٹریلیا کے Sunshine ساحلی مقام پر منعقد 66 ویں انٹرنیشنل Mathmetical اولمپیاڈ 2025 میں بھارت نے سونے کے تین، چاندی کے دو اور کانسے کا ایک تمغہ جیتا ہے۔ دلّی کے Kanav Talwar اورArav Gupta اور مہاراشٹر کے Aditya Mangudi نے سونے کے تمغے جیتے ہیں، جبکہ کرناٹک کے Abel George Mathew اور دلّی کے Adish Jain نے چاندی کے تمغے جیتے اور دلّی کے Archit Manas نے کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ 69 خواتین سمیت کُل 630 طلبا نے اس مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ 1998 کے بعد سے یہ دوسرا موقع ہے، جب بھارت نے انٹرنیشنل Mathmetical اولمپیاڈ 2025 میں سونے کے تین تمغے جیتے ہیں۔ 2024 میں بھارت نے سونے کے 4 تمغے جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔

1989 میں پہلے مقابلے کے بعد سے بھارت سونے کے 23 تمغے جیت چکا ہے۔ اِن میں سے اُس نے 2019 اور 2025 کے درمیان 12 تمغے جیتے ہیں اور پچھلے 3 سال میں 9 تمغے جیتے۔ بھارت اس سال عالمی مقام پر ساتویں نمبر پر رہا اور اُس نے 252 پوائنٹس میں سے 193 پوائنٹس حاصل کیے، جو اب تک سب سے زیادہ ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔