ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 23, 2025 9:53 AM | ACITI Partnership

printer

بھارت نے آسٹریلیا اور کینیڈا کے ساتھ نئی سہ فریقی شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد اُبھرتی ہوئی ٹکنالوجیز میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

بھارت، آسٹریلیا اور کناڈا نے ایک نئے سہ فریقی فریم ورک۔آسٹریلیا، کناڈا، بھارت ٹیکنالوجی اور اختراع ACITI شراکتداری کا اعلان کیا ہے۔ جس کا مقصد اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تعاون کو وسعت دینا ہے۔ کل جوہانسبرگ میں وزیراعظم نریندر مودی، آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز اور کناڈا کے وزیراعظم Mark Carney کے درمیان ایک میٹنگ کے بعد یہ اعلان کیا گیا۔ یہ G-20 سربراہ کانفرنس سے علیحدہ میٹنگ تھی۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ اس شراکتداری سے ٹیکنالوجی اور اختراع کے اہم شعبوں میں تعاون کے فروغ میں مدد ملے گی۔

اس مشترکہ پہل قدمی کا مقصد ماحول کیلئے سازگار توانائی خاص طور پر اہم معدنیات کے تعلق سے متنوع اور مضبوط  سپلائی چین کے شعبوں میں شراکتداری کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

تینوں ملکوں نے اپنے شہریوں کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے وسیع پیمانے پر مصنوعی ذہانت کے اپنانے اور ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے امکانات تلاش کیے۔x