ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 16, 2025 2:48 PM

printer

بھارت نے آج کہا ہے کہ موجودہ امریکی انتظامیہ نے بھارت کے ساتھ توانائی اشتراک کو وسعت دینے میں دلچسپی دکھائی ہے اور اس بارے میں مذاکرات جاری ہیں۔

بھارت نے آج کہا ہے کہ موجودہ امریکی انتظامیہ نے بھارت کے ساتھ توانائی اشتراک کو وسعت دینے میں دلچسپی دکھائی ہے اور اس بارے میں مذاکرات جاری ہیں۔ توانائی کے حصول کے بارے میں پوچھے گئے میڈیا سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت، کئی برسوں سے اپنی توانائی کی خرید کے دائرے کو بڑھانے کی کوشش کررہا ہے، جس میں گزشتہ دہائی میں بتدریج پیش رفت ہوئی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اُتھل پتھل بھرے توانائی کے منظر نامے میں ملک کی تیل درآمداتی پالیسیاں، پوری طرح سے بھارتی صارفین کے مفادات کے تحفظ کے نقطہ نظر پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی مستحکم قیمتوں اور فراہمی کو یقینی بنانا، ملک کی توانائی پالیسی کے دو اہم اہداف ہیں۔×