January 3, 2025 9:18 PM

printer

بھارت نے آج نئی دلّی میں عالمی کھوکھو کپ کی ٹرافیز اور mascots کی نقاب کشائی کی

بھارت میں منعقد ہونے والے کھوکھو کے عالمی کپ کے افتتاح کیلئے آج نئی دلّی میں ٹرافیز اور Mascots کی نقاب کشائی کی گئی۔ اِس ماہ کی 13 سے 19 تاریخ تک ہونے والے اِس ٹورنامنٹ میں 24 ملکوں کی مردوں کی 21 ٹیمیں اور خواتین کی 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
مردوں کی چمپئن شپ کی ٹرافی، نیلے رنگ کی ہے، جو اعتماد اور عزم کی علامت ہے۔ خواتین کی ٹرافی، ہرے رنگ کی ہے، جو ترقی اور قوت کی علامت ہے۔ Tejas اور Tara نام کے دو خوبصورت آنکھوں والے ہرن کے mascots، رفتار، چستی اور ٹیم ورک کی علامت ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ، کھوکھو کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس کا مقصد اِسے ایک عالمی کھیل کے طور پر تسلیم کرانا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔