ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 20, 2025 11:35 AM | MEA Briefing

printer

بھارت نے، سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ دوطرفہ اہم تعلقات میں باہمی مفادات اور حساسیت پر غور و خوض کرے۔ اس سے پہلے سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

بھارت نے کہا ہے کہ اُسے امید ہے کہ سعودی عرب دوطرفہ اہم شراکت داری کے باہمی مفادات اور حساسیت پر  غور و خوض کرے گا۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کَل نئی دلّی میں ایک پریس بیان کے دوران، باہمی دفاعی معاہدے کے بارے میں میڈیا کے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔ اس معاہدے پر پاکستان اور سعودی عرب نے حال ہی میں دستخط کیے ہیں۔

بھارت اور امریکہ تجارتی بات چیت کے بارے میں جناب جیسوال نے کہا کہ دونوں ملکوں نے ایک باہمی    فائدہ مند تجارتی معاہدے کو جلد مکمل کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔