بھارت نے، سوَستھ ناری، سشکت پریوان ابھیان مہم کے تحت، 3گینیس ورلڈ ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ یہ مہم 17 ستمبر سے پچھلے مہینے کی دو تاریخ تک منعقد کی گئی، جس میں لوگوں نے اتنی بڑی تعداد میں حصہ لیا، جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
اِس مہم میں ایک ہی مہینے کے دوران لوگوں نے سب سے بڑی تعداد میں حفظانِ صحت کے ایک پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کرایا۔ یہ تعداد 3 کروڑ 21 لاکھ سے زیادہ ہے۔ اِس مہم کے تحت ایک ہی ہفتے میں ابھی تک کی سب سے بڑی تعداد میں لوگوں نے Breast Cancer کی اسکریننگ کے لیے آن لائن رجسٹریشن کرایا۔ اِس مہم میں اسکریننگ کے لیے 9 لاکھ 94 ہزار خواتین نے رجسٹریشن کرایا تھا۔
مہم میں، 5 لاکھ سے زیادہ پنچایت راج نمائندوں، اسکول اور کالج کے ایک کروڑ 14 لاکھ طلبا، اپنی مدد آپ گروپ کے 94 لاکھ ارکان اور سماجی پلیٹ فارم کے دیگر 5 لاکھ ارکان نے شرکت کی۔×